جاپانی سفیر کا زلزلہ سے ہونے والے نقصان پر اظہارافسوس، متاثرین کے لئے امداد کی پیشکش

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری مٹسوڈا نے زلزلہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر اظہارافسوس کرتے ہوئے اپنی حکومت کی جانب سے زلزلہ متاثرین کے لئے امداد کی پیش کش کی ہے۔ بدھ کو جاپان کے سفیر نے نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد افضل سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور گزشتہ روز …

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری مٹسوڈا نے زلزلہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر اظہارافسوس کرتے ہوئے اپنی حکومت کی جانب سے زلزلہ متاثرین کے لئے امداد کی پیش کش کی ہے۔ بدھ کو جاپان کے سفیر نے نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد افضل سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور گزشتہ روز آنے والے زلزلہ کے نتیجہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔ انہوںنے زلزلہ متاثرین کی امداد کی بھی پیش کیش کی ۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے جاپان کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ فی الحال نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے اگر بیرونی امداد کی ضرورت پیش آئی تو انہیں آگاہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں