اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں صحت کی ٹیمیں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔ بدھ کو جاری ایک بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او اور وفاقی وزارت صحت کی ٹیمیں میرپور پہنچ گئی ہیں اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے …
ڈبلیو ایچ او اور وفاقی وزارت صحت کی ٹیمیں میرپور میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں صحت کی ٹیمیں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔ بدھ کو جاری ایک بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او اور وفاقی وزارت صحت کی ٹیمیں میرپور پہنچ گئی ہیں اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں اپنی حکمت عملی کے تحت خدمات پیش کریں گی۔ وزارت اس صورتحال کے پیش نظر مکمل تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقے میں شہریوں کو صحت کی ہر ممکن سہولیات پیش کی جا رہی ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او اور وزارت کی ٹیمیں نقصانات کا تخمینہ لگائیں گی جبکہ وزارت اپنی حکمت عملی وضع کرے گی۔







