اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو دولت مشترکہ ویمن پارلیمنٹرینز کی چیئرپرسن منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ شاندانہ گلزار نے دولت مشترکہ ویمن پارلیمنٹرینز کے انتخاب میں 38 کے مقابلے میں 48 ووٹ حاصل کئے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس اہم وقت پر شاندانہ گلزار کی کامیابی …
چیئرمین سینیٹ کی ایم این اے شاندانہ گلزار کو دولت مشترکہ ویمن پارلیمنٹرینز کی چیئرپرسن منتخب ہونے پر مبارک باد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو دولت مشترکہ ویمن پارلیمنٹرینز کی چیئرپرسن منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ شاندانہ گلزار نے دولت مشترکہ ویمن پارلیمنٹرینز کے انتخاب میں 38 کے مقابلے میں 48 ووٹ حاصل کئے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس اہم وقت پر شاندانہ گلزار کی کامیابی پاکستان کے لئے بڑی اہم ہے، ملک میں جمہوری عمل کی مضبوطی کے لئے خواتین پارلیمنٹرینز کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، بین الاقوامی فورمز پر خواتین پارلیمنٹرینز کی کامیابی سے پورے ملک کا نام روشن ہوا ہے۔







