وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودکا اوپن یونیورسٹی میں عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیم ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت ملک میں یکساں نصاب تعلیم کے لئے کوشاں ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں منعقدہ ارلی چائلڈ کئیر اینڈ ایجوکیشن )ای سی سی ای( کے موضوع پر تیسری دو روزہ عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی …

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیم ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت ملک میں یکساں نصاب تعلیم کے لئے کوشاں ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں منعقدہ ارلی چائلڈ کئیر اینڈ ایجوکیشن )ای سی سی ای( کے موضوع پر تیسری دو روزہ عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کانفرنس میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی اور وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ شرح خواندگی میں اضافے کے لئے بہت سارے تجربات کئے جا رہے ہیں کیونکہ جب تک شرح خواندگی نہیں بڑھے گی ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت پر کانفرنس کا انعقاد احسن اقدام ہے جس پر منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔

مزید خبریں