ترک صدر رجب طیب اردوان کا نفرت انگیز تقاریر سے نمٹنے کے حوالے سے گول میز مباحثہ سے خطاب

نیویارک ۔25 ستمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت نے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے، ہمیں مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کا خدشہ ہے، بھارت میں مسلمانوں کو گوشت کھانے پر سرعام تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں نفرت انگیز تقاریر سے نمٹنے کے حوالے سے گول میز مباحثہ …

نیویارک ۔25 ستمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت نے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے، ہمیں مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کا خدشہ ہے، بھارت میں مسلمانوں کو گوشت کھانے پر سرعام تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں نفرت انگیز تقاریر سے نمٹنے کے حوالے سے گول میز مباحثہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مسلمان نفرت انگیز تقاریر سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ نفرت انگیز تقاریر انسانیت کے خلاف بدترین جرائم کی وجہ بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو گوشت کھانے پر سرعام تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت نے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے، ہمیں مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں