صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف خان علوی نے پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر ملک کو بلتستان یونیورسٹی سینیٹ کا چیئرمین تعینات کر دیا

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)بلتستان یونیورسٹی سینیٹ کے چیئرمین کا انتخاب عمل میںلایا گیا۔ چانسلر بلتستان یونیورسٹی و صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف خان علوی نے ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر ملک کو متعلقہ عہدہ کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔ چیئرمین سینیٹ کی تعیناتی کے بعد بلتستان یونیورسٹی کے متعدد مسائل حل ہونے کی توقع ہے جس میں سلیکشن بورڈ، اکیڈمکس اور انتظامی امور شامل …

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)بلتستان یونیورسٹی سینیٹ کے چیئرمین کا انتخاب عمل میںلایا گیا۔ چانسلر بلتستان یونیورسٹی و صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف خان علوی نے ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر ملک کو متعلقہ عہدہ کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔ چیئرمین سینیٹ کی تعیناتی کے بعد بلتستان یونیورسٹی کے متعدد مسائل حل ہونے کی توقع ہے جس میں سلیکشن بورڈ، اکیڈمکس اور انتظامی امور شامل ہیں جو چیئرمین سینیٹ کے نہ ہونے کی وجہ سے التواءکا شکار تھے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی تعیناتی میں بھرپور دلچسپی لینے پر گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کے بے حد مشکور ہیں۔ امید ہے کہ وہ آئندہ کے معاملات خاص طور پر مالی مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں