وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے قزاخ ہم منصب مختار تلو بردی کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ملاقات

نیو یارک ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)پاکستان اور قزاخستان نے خطہ میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے بدھ کو یہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے قزاخ ہم منصب مختار تلو بردی کے مابین اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران طے پایا گیا۔ بات چیت کے دوران مقبوضہ جموں …

نیو یارک ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)پاکستان اور قزاخستان نے خطہ میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے بدھ کو یہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے قزاخ ہم منصب مختار تلو بردی کے مابین اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران طے پایا گیا۔ بات چیت کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت خطہ میں امن و امان کی ناگفتہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان قزاخستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کے حوالہ سے آگاہ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم دیا ہے، ہندوستان جبراً مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے، اس مقصد کے حصول کیلئے گذشتہ 51 روز سے نہتے کشمیریوں کو کرفیو کی آڑ میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل کرفیو کے باعث لوگوں کو ہسپتالوں تک رسائی، خوراک اور ادویات کے حصول میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ مظلوم انسانوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کےلئے اپنا مو¿ثر کردار ادا کرے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیوکلیئر سپلائر گروپ کی سربراہی قزاخستان کے پاس ہونے کے ناطے اپنے قزاخ ہم منصب کو نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کیلئے غیر امتیازی سلوک روا رکھنے کی توقع کا اظہار کیا۔ دونوں وزراءخارجہ نے خطہ میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں