اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل وحدت رمضان اور عیدین کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی کونسل بھر پور مذمت کرتی ہے،سرکاری ملازمین کے میڈیکل الاو¿نس میں یکسانیت لائی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کونسل کے دو روزہ 216ویں …
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کاکونسل کے 216ویں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل وحدت رمضان اور عیدین کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی کونسل بھر پور مذمت کرتی ہے،سرکاری ملازمین کے میڈیکل الاو¿نس میں یکسانیت لائی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کونسل کے دو روزہ 216ویں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی جس میں بھارتی وزیر اعظم مودی کے 5 اگست کے اقدام کی شدید مذمت کی گئی اور اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کی جدو جہد میں ان کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اور وفاقی شرعی عدالت آئینی ادارے ہیں ،ان کی حیثیت اور ہئیت تبدیل کرنے کی سفارش میں عجلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے بارے میں 1973ءکے آئین کی دفعات 227 تا 231 کو مد نظر رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل جمہوری، دستوری اور آئینی طریقے سے اسلامی قانون سازی اور اسلامی معاشرت کی تشکیل کے لئے سفارشات مرتب کرنے کا ادارہ ہے۔







