اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے، بابری مسجد اور گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام پر بھارتی عدالتیں انصاف دینے میں ناکام رہیں، نریندر مودی اسلامو فوبیا اور دہشت گردی کا کارڈ استعمال کر رہا ہے حالانکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پی ٹی وی ورلڈ کو انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے، بابری مسجد اور گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام پر بھارتی عدالتیں انصاف دینے میں ناکام رہیں، نریندر مودی اسلامو فوبیا اور دہشت گردی کا کارڈ استعمال کر رہا ہے حالانکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم ہونے کے بعد ردعمل آئے گا، افغانستان میں پاکستان کا مرکزی کردار جبکہ بھارت کا کوئی کردار نہیں ہے، پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، ملک میں بلا امتیاز، شفاف اور موثر احتساب ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پی ٹی وی ورلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے زلزلہ کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت اکثریتی آبادی کی بنیاد پر ریاستیں بھارت اور پاکستان میں شامل ہوئیں، مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے، اکثریت کی بنیاد پر کشمیر کا الحاق پاکستان سے ہونا چاہئے کیونکہ کشمیریوں کی اکثریت پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتی ہے تاہم بھارت نے وادی پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے، جموں و کشمیر کے معاملے پر جواہر لال نہرو اقوام متحدہ گئے اور کشمیریوں کو استصواب رائے دینے کا وعدہ کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ نہرو نے اپنی زندگی میں ہمیشہ کہا کہ کشمیر کا مسئلہ وہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہئے اور اس کا فیصلہ استصواب رائے کے ذریعے کیا جانا چاہیے جبکہ بھارت کی موجودہ حکومت نے یکطرفہ طور پر آرٹیکل 370 اور 35-A کو معطل کر دیا۔ ۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کشمیر کی پوری سیاسی قیادت اس وقت جیل میں ہے، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اور انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کشمیر کے معاملے پر بھارت تنہائی کا شکار ہے، بھارت خود سے جنگ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہندتوا، آر ایس ایس اور فسطائی نظریہ پر عمل پیرا ہے۔ ا







