وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی او آئی سی کے رابطہ گروپ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کے اعلامیہ میں پاکستان کے نقطہ نظر کی توثیق کی گئی ہے، کشمیریوں کی آواز روز بروز زور پکڑتی جا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر پر جو دو ٹوک موقف اختیار کیا وہ قابل فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کے اعلامیہ میں پاکستان کے نقطہ نظر کی توثیق کی گئی ہے، کشمیریوں کی آواز روز بروز زور پکڑتی جا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر پر جو دو ٹوک موقف اختیار کیا وہ قابل فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے او آئی سی کے رابطہ گروپ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے رابطہ گروپ کے اجلاس میں صدر آزاد کشمیر نے کشمیریوں کی نمائندگی کی، اجلاس میں ایک مشترکہ اعلامیہ پر تمام ممبران نے توثیقی دستخط کیے، آج جن لوگوں کو او آئی سی کے حوالے سے ابہام تھا وہ حتم ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری امہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مکمل طور پر متحد ہے، وزیر اعظم عمران خان نے نیویارک ٹائمز کے ایڈیٹوریل بورڈ سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ناروے کے وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی اور کشمیر اس میں زیر بحث آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں جی سی سی کے اجلاس میں بھی آج مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو اٹھاو¿ں گا، کشمیریوں کی آواز روز، بروز زور پکڑتی جا رہی ہے جس طرح وزیر اعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ سے کشمیر پر دو ٹوک بات کی وہ قابل فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے وقت باہر ہزاروں افراد مودی کے خلاف بھر پور مظاہرہ کر رہے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکہ کے رویے میں واضح تبدیلی دکھائی دے رہی ہے اس لئے وہ بار بار ثالثی کی پیشکش کر رہے ہیں، ایک ملک جس کا نام بھارت ہے اس نے سارک کو بے معنی کر کے رکھ دیا ہے جب سب ٹھیک ہے تو آپ سارک کے اجلاس میں آنے سے کیوں گھبراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پریس کانفرنس میں واضح کہا کہ دنیا ساری صورتحال کو سمجھتی ہے لیکن ان کی تجارتی مجبوریاں ہیں، آج دنیا بدل رہی ہے واشنگٹن پوسٹ، انڈیپنڈنٹ، نیویارک ٹائمز میں کون لکھ رہا ہے سارا مغربی میڈیا لکھ رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ میری یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی سے ملاقات ہوئی ہے۔ یورپی یونین جو 28 ممالک کی نمائندہ ہے اس میں پہلی مرتبہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا ذکر کیا گیا ہے، یہ ہمارا سیاسی اور سفارتی نقطہ نظر تھا اسے او آئی سی کے رابطہ گروپ کے جاری اعلامیہ میں اس کی توثیق ہوئی۔

مزید خبریں