وزیراعظم عمران خان کی ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات

نیویارک ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)پاکستان اور ملائیشیا نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور توسیع دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران کیا گیا۔ وزیراعظم میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم …

نیویارک ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)پاکستان اور ملائیشیا نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور توسیع دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران کیا گیا۔ وزیراعظم میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیاءکے وزیراعظم مہاتیر محمد کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے پائیدار حل کی حمایت کے بیان کو سراہا ہے۔ ملائیشیا نے عالمی امن و سلامتی کے لئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں