اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو خوف زدہ کرنے میں ناکام ہو گیا، دنیا میں کوئی کشمیریوں پر ظلم کی نفی نہیں کر سکتا، ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیشکش کی جس پر ہم نے آمادگی کا اظہار کیا لیکن امریکی صدر کے کردار میں بھارت رکاوٹ ہے، بھارت کے اقدام نے خطے کے …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو خوف زدہ کرنے میں ناکام ہو گیا، دنیا میں کوئی کشمیریوں پر ظلم کی نفی نہیں کر سکتا، ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیشکش کی جس پر ہم نے آمادگی کا اظہار کیا لیکن امریکی صدر کے کردار میں بھارت رکاوٹ ہے، بھارت کے اقدام نے خطے کے امن و استحکام کو داﺅ پر لگایا ہوا ہے، بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ 50 سے زائد دن ہو گئے ہیں کہ کشمیر میں کرفیو جاری ہے وہاں پر انسانی حقوق کا سنگین مسئلہ پیدا ہو گیا ہے، غذائی اور ادویات کی قلت ہے، ڈائیلاسز کے مریضوں کی اموات کی اطلاعات آ رہی ہیں، لوگوں کی ہسپتالوں تک رسائی نہیں ہے، لوگوں کو ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری نہیں کئے جا رہے، 34 روز تک کرفیو میں رہنے والے ڈاکٹر قاضی نے آنکھوں دیکھا حال وزیر اعظم اور مجھ سے شیئر کیا۔ امریکی صدر 2020ءمیں صدارتی انتخابات کی وجہ سے بھارت کو ساتھ لیکر چلنے پر مجبور ہیں لیکن اس کے باوجود وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے انکار نہیں کر رہے، امریکی کانگریس کے 35 اراکین نے اقوام متحدہ کو خط لکھا جس سے ان پر دباﺅ بڑھ رہا ہے، مغربی میڈیا بھی مسلسل ان پر تنقید کر رہا ہے اسلئے مصلحتوں کا شکار حکومتیں بھی بعض اوقات رائے عامہ کے سامنے بے بس ہو جاتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کرتا ہوں، بھارت نے شوشہ چھوڑا کہ یو این ریزولیشن میں پاکستان کو ووٹ نہیں پڑے جبکہ پاکستان نے ریزولیشن موو ہی نہیں کیا تو ووٹ کیسے پڑیں گے، ہندوستان خاص مقاصد کیلئے ایسی چیزوں کو اچھال رہا ہے اسلئے ہمیں ایسی چیزوں کو بڑھاوا نہیں دینا چاہیے۔







