نیویارک ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) ایران کے صدرحسن روحانی نے کہاہے کہ اگرامریکہ ان کے ملک پرعائدپابندیاں ختم کردے تو وہ ایران اور چھ بڑی طاقتوں کے درمیان 2015ءکے ایٹمی معاہدے میں معمولی تبدیلیوں، اضافے یا ترامیم کیلئے تیار ہےں۔ امریکی صدر کوممکنہ ملاقات سے پہلے اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہاکہ اگر امریکی حکومت مذاکرات کے لئے رضامند ہے تو اس …
اگر امریکہ ایران پرعائدپابندیاں ختم کردے تو ا یران اور چھ بڑی طاقتوں کے درمیان 2015ء کے ایٹمی معاہدے میں معمولی تبدیلیوں ،اضافے یاترامیم کیلئے تیارہےں،ایرانی صدرحسن روحانی

مزید خبریں
نیویارک ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) ایران کے صدرحسن روحانی نے کہاہے کہ اگرامریکہ ان کے ملک پرعائدپابندیاں ختم کردے تو وہ ایران اور چھ بڑی طاقتوں کے درمیان 2015ءکے ایٹمی معاہدے میں معمولی تبدیلیوں، اضافے یا ترامیم کیلئے تیار ہےں۔ امریکی صدر کوممکنہ ملاقات سے پہلے اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہاکہ اگر امریکی حکومت مذاکرات کے لئے رضامند ہے تو اس کے لئے بہترحالات پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ دوسری طرف فرانس کے صدرایمانوئیل میکخواں نے ایران اور امریکہ پرمذاکرات کاراستہ اختیار کرنے کے لئے کہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگرایران کے صدرحسن روحانی اورڈونلڈٹرمپ کے درمیان ملاقات نہ ہوئی تو اقوام متحدہ کے سربراہ اجلا س سے ملنے والاموقع ضائع ہوجائے گا۔ا±دھراقوام متحدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہاکہ ایران کی طرف سے امریکی پابندیوں میں ریلیف کامطالبہ غیرحقیقت پسندانہ ہے۔








