نیویارک ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے عوام کو غربت سے نکالنے اور پر امن ہمسائیگی کا خواہاں ہے تاہم آر ایس ایس کی حمایت یافتہ مودی حکومت نسلی بالادستی پر مبنی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، مقبوضہ کشمیر میںخونریزی کا خطرہ ہے اور دنیاکو اس سے بچنے کیلئے فعال کردار ادا کرنا ہوگا، دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے …
وزیراعظم عمران خان کی ’وال سٹریٹ جنرل‘ کے ادارتی بورڈ سے گفتگو

مزید خبریں
نیویارک ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے عوام کو غربت سے نکالنے اور پر امن ہمسائیگی کا خواہاں ہے تاہم آر ایس ایس کی حمایت یافتہ مودی حکومت نسلی بالادستی پر مبنی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، مقبوضہ کشمیر میںخونریزی کا خطرہ ہے اور دنیاکو اس سے بچنے کیلئے فعال کردار ادا کرنا ہوگا، دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی تسلط، یکطرفہ اقدامات اور وہاں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے آگاہ کرنے آیا ہوں، پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’وال سٹریٹ جنرل‘ کے ادارتی بورڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نسل پرستی سے تکبر پیدا ہوتا ہے اور تکبر سے لوگ بڑی غلطیاں کرتے ہیں اور یہی مودی نے مقبوضہ کشمیر میں کیا ہے، میں بالخصوص کشمیر کے لئے امریکہ آیا ہوں اور باقی سب چیزیں ثانوی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اس حقیقت کو نہیں سمجھ رہی، ہم بڑی تباہی کی طرف جا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے مختلف ٹویٹس میں وزیراعظم عمران خان کی ’وال سٹریٹ جنرل‘ کے ادارتی بورڈ سے گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا غیر قانونی اقدام نہ صرف خطے بلکہ پوری مسلم دنیا کے لئے اضطراب کا باعث ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو یہ خوف نہیں ہونا چاہیے کہ افغانستان میں امن معاہدے سے ہم پھر 2001ءکی ایک صورتحال پر کھڑے ہوں گے، امن کا حصول اہم ہدف ہے اور ہم سب کو اس کے لئے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے امریکہ اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی پر زور دیا۔ قبل ازیں معروف اخبار نیو یارک ٹائمز کے ادارتی بورڈ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ امریکہ میں قیام کے دوران دنیا کو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ جموں و کشمیر پر تسلط اور وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں اس لئے آیا ہوں کے دنیا کو باور کراو¿ں کہ ہندوستان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔افغانستان سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا اور امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔







