نیویارک ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے رہنماوں سے اپنی علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے دوران مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں جوہری مسلح ممالک کو ثالثی یا مصالحت میں مدد کی پیش کش کی جنہیں مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے کیلئے کام کرنا چاہئے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں …
امریکی صدر ٹرمپ کا ہندوستانی اور پاکستانی رہنماوں پر مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے پر زور

مزید خبریں
نیویارک ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے رہنماوں سے اپنی علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے دوران مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں جوہری مسلح ممالک کو ثالثی یا مصالحت میں مدد کی پیش کش کی جنہیں مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے کیلئے کام کرنا چاہئے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت کے بعد ٹرمپ نے بدھ کے روز اپنے ہوٹل میں ایک پر ہجوم نیوز کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے بتایاکہ میں نے ان رہنماﺅں سے کہا کہ ساتھیو اس مسئلہ کے حل کے لئے کام کریں۔ بس اس پر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے 193 رکنی اسمبلی کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور ہندوستانی ان کے ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ "بہت نتیجہ خیز گفتگو” کی۔ہم نے کشمیر کے بارے میں بات کی اور میں نے ان رہنماﺅں کو پیش کش کی کہ پاکستان اور ہندوستان کے حوالے سے میں جو بھی مدد کرسکتا ہوں، چاہے وہ ثالثی ہو یا مصالحت کروانے کے لئے تیار ہوں ۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ جو بھی کر سکتے ہیں وہ کریں گے کیونکہ ان کی ابھی بہت سخت مشکلات ہیں اور امید ہے کہ ان میں بہتر ی آئے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ ان دو ملکوں کی سربراہی کرنے والے دونوں حضرات کو دیکھیں وہ دونوں میرے اچھے دوست ہیں ۔ میں نے ان سے کہا ہے کہ ، فیلو اس پر کام کرتے ہیں ، بس اس پر کام کریں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو کالعدم قرار دیا اور متنازعہ ریاست کو لاک ڈاو¿ن رکھنے ، فون اور انٹرنیٹ مواصلات بند کرنے ، ہزاروں افراد ، خاص طور پر کم عمر لڑکوں ، اور سیاسی رہنماو¿ں کی گرفتاری کے بعد ، کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو ہونے والی اپنی ملاقات میںصدر ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیرکو اٹھائیں ، لیکن بھارت نے کسی بھی طرح کی ثالثی سے انکار کردیا ہے۔








