نیویارک۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن سے ملاقات کی جس میںمقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، خطے میں امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن سے ملاقات

مزید خبریں
نیویارک۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن سے ملاقات کی جس میںمقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، خطے میں امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہندوستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ 52 روز سے بدترین کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال اس قدر تشویشناک ہے کہ انسانی جان بچانے والی ادویات اور خوراک تک میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمان، بھارتی استبداد سے نجات کے لئے مسلم امہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پوری دنیا سراپا احتجاج ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے افغان امن عمل اور خطے میں امن و امان استحکام کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان نے مشترکہ ذمہ داری کے تحت صدق دل سے افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے افغانستان کا امن ناگزیر ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ کا خطے میں امن و استحکام کے لئے، مشاورتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔








