وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بین الاقوامی رسکیو کمیٹی کے چیئرمین ڈیوڈ ملی بینڈ سے گفتگو

نیویارک۔ 26 ستمبر (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے 80 لاکھ انسانوں کو یرغمال بنارکھا ہے، عالمی اداروں اور آئی آر سی جیسی انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کو آگے آنا اور اسی لاکھ نہتے کشمیریوں کو بھارتی ظلم و استبداد سے بچانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ بات انہوں نے …

نیویارک۔ 26 ستمبر (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے 80 لاکھ انسانوں کو یرغمال بنارکھا ہے، عالمی اداروں اور آئی آر سی جیسی انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کو آگے آنا اور اسی لاکھ نہتے کشمیریوں کو بھارتی ظلم و استبداد سے بچانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چوہترویں اجلاس کے موقع پر برطانیہ کے سابق سیکرٹری خارجہ اور بین الاقوامی رسکیو کمیٹی کے چیئرمین ڈیوڈ ملی بینڈ سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے اسی لاکھ معصوم انسانوں کو محصور کر رکھا ہے، مسلسل کرفیو کے باعث مقبوضہ جموں و کشمیر میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے۔ بھارت نے اسی لاکھ انسانوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد کی وجہ سے اصل حقائق پوری طرح دنیا کے سامنے نہیں آ رہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نہتے کشمیریوں کو محصور اور ان کی زبان بندی کرکے دنیا کو یہ تاثر دینے کی کوشش کررہا ہے کہ حالات معمول پر ہیں جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی، ان کے خون سے ہولی کھیلنا اور پورے خطے کے امن و امان کو درہم برہم کرنا چاہتا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت عالمی اداروں اور آئی آر سی جیسی انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کو آگے آنا ہوگا اور اسی لاکھ نہتے کشمیریوں کو بھارتی ظلم و استبداد سے بچانے کیلئے اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید خبریں