ٹوکیو ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے یہاں ایل این جی کانفرنس کے موقع پر قطر کے وزیر توانائی سعد شریدہ الکعبی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عمر ایوب خان نے قطر کے وزیر کو قطر سے ایل این جی کی درآمد سے متعلق موجودہ تعاون اور پاکستان میں توانائی کے بنیادی ڈھانچہ میں قطر کی سرمایہ …
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کی ٹوکیو میں قطر کے وزیر توانائی سعد شریدا القابی، جاپان کے وزیر معیشت، تجارت و صنعت ایشو سوگاوارا سے ملاقاتیں، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے یہاں ایل این جی کانفرنس کے موقع پر قطر کے وزیر توانائی سعد شریدہ الکعبی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عمر ایوب خان نے قطر کے وزیر کو قطر سے ایل این جی کی درآمد سے متعلق موجودہ تعاون اور پاکستان میں توانائی کے بنیادی ڈھانچہ میں قطر کی سرمایہ کاری کے مستقبل کے امکانات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ عمر ایوب خان نے جاپان کے وزیر معیشت، تجارت و صنعت ایشو سوگاوارا سے بھی ملاقات کی اور انہیں حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں اور پاکستان میں بالخصوص بجلی، تیل و گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے طور پر چاہتا ہے کہ جاپان کی مزید کمپنیاں اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلے ہی دو ایل این جی ٹرمینل کام کر رہے ہیں اور مزید نجی کمپنیوں کو پانچ ٹرمینل قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ جاپانی وزیر نے پاکستانی حکومت کی اقتصادی اصلاحات کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ جاپان کی کمپنیاں پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کار دوست مواقع سے فائدہ اٹھائیں گی۔ انہوں نے ٹوکیو اعلامیہ کی روشنی میں ہائیڈروجن انرجی اورکاربن ڈائی آکسائیڈ کی ری سائیکلنگ کے حوالے سے جاپان کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔








