مضاربہ اور مشارکہ سکینڈلز میں گرفتار 43 بڑے ملزمان کے مقدمات احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، چیئرمین نیب

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب مضاربہ اور مشارکہ سکینڈلز میں ہزاروں افراد کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کےلئے نیب سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے، مضاربہ اور مشارکہ سکینڈلز میں اب تک43 بڑے ملزمان کی گرفتاری عمل …

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب مضاربہ اور مشارکہ سکینڈلز میں ہزاروں افراد کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کےلئے نیب سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے، مضاربہ اور مشارکہ سکینڈلز میں اب تک43 بڑے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے جن کے مقدمات معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب احتساب سب کےلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ نیب کے افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے کرپشن فری پاکستان کےلئے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیںکیونکہ نیب کا ایمان – کرپشن فری پاکستان ہے۔ چیئرمین نیب نے ذمہ دارےاں سنبھالنے کے بعد اعلان کےا تھا کہ وہ ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکاےات بذاتِ خود نیب ہیڈکوارٹرز میں سنیں گے۔ اپنے وعدہ پر عمل کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال ہر ماہ کی آخری جمعرات کو نیب ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری میں ملک بھر سے آنے والے شکاےات کنندہ گان کی بدعنوانی سے متعلق شکاےات انتہائی توجہ اور اطمینان کے ساتھ فرداً فرداً سنتے ہیں بلکہ شکاےات پر موقع پر ہی قانون کے مطابق ضروری احکامات بھی جاری کرتے ہیں۔

مزید خبریں