اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)پاکستان نے افغانستان میں آئندہ صدارتی انتخابات اور افغانستان میں جمہوری تبدیلی کی حمایت کے پیش نظر پاک افغان سرحد پر تمام گزر گاہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاک افغان سرحد کے تمام کراسنگ پوائنٹس اور کارگو ٹرمینلز 26سے 29ستمبر تک بندرہیں گی۔ یہ فیصلہ افغانستان میں آئندہ صدارتی انتخابات کے دوران پاک …
پاکستان کا افغانستان میں آئندہ صدارتی انتخابات کے پیش نظر پاک افغان سرحد پر تمام گزر گاہیں بند کرنے کا فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)پاکستان نے افغانستان میں آئندہ صدارتی انتخابات اور افغانستان میں جمہوری تبدیلی کی حمایت کے پیش نظر پاک افغان سرحد پر تمام گزر گاہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاک افغان سرحد کے تمام کراسنگ پوائنٹس اور کارگو ٹرمینلز 26سے 29ستمبر تک بندرہیں گی۔ یہ فیصلہ افغانستان میں آئندہ صدارتی انتخابات کے دوران پاک افغان سرحد پر سیکورٹی میں اضافے اور افغانستان میں جمہوری تبدیلی میں تعاون کے پیش نظر کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اتوار تک پاک افغان سرحد پر پیدل سرحد پار کرنے والے مسافروں اور تجارتی گاڑیوں کی سخت سیکورٹی چیکنگ ہو گی۔








