وزیراعظم کے قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام کی تکمیل سے خوراک کی برآمدات ایک بلین ڈالر سے زائد ہو جائے گی،وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام کی تکمیل سے خوراک کی برآمدات ایک بلین ڈالر سے زائد ہو جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سکردوگلگت میں فش فارمنگ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ سکردو میں 493 ملین روپے کی لاگت سے فش فارمنگ منصوبے کا …

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام کی تکمیل سے خوراک کی برآمدات ایک بلین ڈالر سے زائد ہو جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سکردوگلگت میں فش فارمنگ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ سکردو میں 493 ملین روپے کی لاگت سے فش فارمنگ منصوبے کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ وتحقیق صاحبزادہ محمدمحبوب سلطان نے کہا کہ آئندہ پانچ سال میں وزیراعظم کے قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام کے 13 منصوبہ جات کی تکمیل سے سمندری خوراک برآمدات ایک بلین ڈالر سے زیادہ ہو جائیں گے، پاکستان میں سالانہ فی کس دو کلو مچھلی استعمال ہوتی ہے جو کہ دنیا کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا فش فارمنگ میں کی اہمیت کے پیش نظر ماہی پروری کو زرعی ایمرجنسی پروگرام کا حصہ بنایا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کے پی کے اور گلگت میں ٹراﺅٹ فش فارمنگ کے فروغ کے بہترین وسائل اور مواقع موجود ہیں، شمالی علاقہ جات میں صوبائی اشتراک سے فشریز سیکٹر میں 2.3 بلین کی لاگت سے تین منصوبوں کا آغاز ہو گا۔

مزید خبریں