نیویارک۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ترک ہم منصب میولود چاوش اوغلو سے ملاقات کی۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے74ویں اجلاس کے موقع پر جمعرات کو ہونے والی ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اپنے ترک ہم منصب میولود چاوش اوغلو سے ملاقات

مزید خبریں
نیویارک۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ترک ہم منصب میولود چاوش اوغلو سے ملاقات کی۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے74ویں اجلاس کے موقع پر جمعرات کو ہونے والی ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے فلور پر جس طرح ترک صدر رجب طیب اردگان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائی ہے اس سے مظلوم کشمیریوں کو بہت حوصلہ ملا ہے۔ وزیر خارجہ نے او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے متفقہ اعلامیہ کے اجراءمیں ترکی کی بھر پور معاونت پر ترک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔








