نیویارک ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے مذہبی بنیادوں پر نفرت انگیز بیانیے کو بدلنے کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے الائنس آف سویلائزیشن کے لئے اعلیٰ نمائندے میگوئل اینگل مورے ٹینوس سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ کے الائنس آف سویلائزیشن کے لئے اعلیٰ نمائندے میگوئل اینگل مورے ٹینوس سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
نیویارک ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے مذہبی بنیادوں پر نفرت انگیز بیانیے کو بدلنے کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے الائنس آف سویلائزیشن کے لئے اعلیٰ نمائندے میگوئل اینگل مورے ٹینوس سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کا پلیٹ فارم گلوبل ویلج کی عملی تصویر ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو تہذیبوں کے درمیان تفاوت کے خاتمے کیلئے اسلامو فوبیا کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی، مغرب میں مسلمانوں کے خلاف مذہب کی بنیاد پر ہتک آمیز رویے کا بڑھنا تشویش ناک امر ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مذہبی بنیادوں پر نفرت انگیز بیانیے کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر نفرت انگیز بیانیے پر مباحثے کا انعقاد قابل ستائش ہے۔








