نیویارک ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان غربت اور بے روزگاری سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہے، غربت کے خاتمے کیلئے ''احساس پروگرام'' تشکیل دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے ا قوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر جنرل اسمبلی کے صدر تجانی محمد باندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیر خارجہ نے ا قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ا قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر تجانی محمد باندے سے ملاقات

مزید خبریں
نیویارک ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان غربت اور بے روزگاری سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہے، غربت کے خاتمے کیلئے ”احساس پروگرام” تشکیل دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے ا قوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر جنرل اسمبلی کے صدر تجانی محمد باندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیر خارجہ نے ا قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کا منصب سنبھالنے پر تجانی محمد باندے کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ غربت اور بے روزگاری سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہیں، حکومت پاکستان نے غربت کے خاتمے کیلئے ”احساس پروگرام” تشکیل دیا ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ پانچ دہائیوں کے بعد، 16 اگست کو مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں زیر بحث آیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے حوالے سے کھل کر آواز اٹھائی گئی، آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو کو 53 روز گزر چکے ہیں، لوگوں کو اسپتالوں تک رسائی نہیں ہے، تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں لوگوں کو قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑ رہی ہیں، بھارت اگر اپنے موقف میں سچا ہے تو پھر بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیوں نہیں کرنے دے رہا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اپوزیشن کے وفد کو سری نگر ائرپورٹ سے واپس کیوں بھجوایا جاتا ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔







