پاکستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے بارش کی نذر، سیریز 1-0 سے گرین شرٹس کے نام

137

ڈبلن ۔ 20 اگست (اے پی پی) پاکستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ بارش کی نذر ہو گیا، دو میچوں کی سیریز 1-0 سے پاکستان کے نام رہی۔ شرجیل خان کو پہلے ون ڈے میں 152 رنز کی غیرمعمولی اننگز کھیلنے پر سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ گرین شرٹس نے پہلے ون ڈے میں آئرش ٹیم کو 255 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے کھیلا جانا تھا لیکن پورا دن مسلسل بارش ہوتی رہی جس کی وجہ سے ایمپائرز نے قریباً پانچ گھنٹے طویل انتظار کے بعد میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ اسطرح دو میچوں کی سیریز 1-0 سے گرین شرٹس نے جیت لی۔