عالمی سطح پر کشمیر کی آواز بننے کی وزیر اعظم عمران خان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ میں خطاب اور کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیر کا مقدمہ جنرل اسمبلی میں بھرپور انداز میں پیش کریں گے اور عالمی برادری کے ضمیر کو زندہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ میں خطاب اور کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیر کا مقدمہ جنرل اسمبلی میں بھرپور انداز میں پیش کریں گے اور عالمی برادری کے ضمیر کو زندہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کشمیر کی آواز بننے اور ان کے حق کے لئے آواز اٹھا نے میں وزیر اعظم عمران خان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ کشمیریوں کو ان کا حق دلوانے کی یہ کاوش رائیگاں نہیں جائیگی اور انہیں آزاد فضا میں سانس لینے کا موقع مل سکے گا۔ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور ان کا درد ہمارا اپنا درد ہے۔ کسی بھی قیمت پر انہیں مایوس نہیں کر یںگے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست سے اب تک تقریبا 13 ہزار سے زاہد کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ، یہ انسانیت کی بھیانک حد تک تذلیل ہے۔ بھارتی افواج نہتے کشمیریوں کے خلاف ظلم و تشدد کے نت نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں ۔ اعجازشاہ نے کہا کہ اس موقع پر اقوام عالم کی بے حسی قابل افسوس ہے۔ مودی کے ہندو فاشسٹ ایجنڈے کو کامیاب ہونے سے روکنے کے لیے دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کی کثیر تعداد آج نیویارک اور پاکستان بھر میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کے خلاف احتجاج کریں گے۔