اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نیوی کی آپریشنل مشق رباط 2019 جاری ہے۔ پاک بحریہ کے جنگی بیڑے کی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کو مزیدبڑھانے کیلئے مشق کے دوران بحری جنگی جہاز اور ایئر کرافٹ سے میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا جو پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں پر مہرِتصدیق ہے۔اس مشق کے انعقاد کا مقصد مختلف آپریشنل منصوبوں اور جنگی چالوں …
پاکستان نیوی کی آپریشنل مشق رباط 2019 جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نیوی کی آپریشنل مشق رباط 2019 جاری ہے۔ پاک بحریہ کے جنگی بیڑے کی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کو مزیدبڑھانے کیلئے مشق کے دوران بحری جنگی جہاز اور ایئر کرافٹ سے میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا جو پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں پر مہرِتصدیق ہے۔اس مشق کے انعقاد کا مقصد مختلف آپریشنل منصوبوں اور جنگی چالوں کو جانچنا ہے جن میں پاکستان نیوی کی تمام فیلڈ کمانڈز اور پاکستان ائیر فورس کے مشترکہ آپریشنز بھی شامل ہیں۔ رباط مشق کے دوران پاکستان نیوی اور پاکستان ائیر فورس کی یونٹس کٹھن سمندری اور بحری جنگی ماحول میں مختلف میری ٹائم آپریشنز میں حصہ لے رہی ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ پاک میرینز اور اسپیشل آپریشن فورسز کی ساحلی دفاع، فضائی دفاع، میری ٹائم امتناعی آپریشن جیسے اسپیشل آپریشنز کی مشقیں بھی جاری ہیں ۔ مشق رباط زمانہ امن و جنگ میں پاکستان کے میری ٹائم اثاثوں کے بحری دفاع اور حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان نیوی کی تیاریوں کے اعلیٰ معیار اور جنگی صلاحیتوں کے عزم کا ثبوت ہے۔







