اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کی رفتار اور اس پر عملدرآمد کو تیز کر دیا ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک منصوبوں سے متعلق رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جا رہا ہے تاکہ منصوبے وقت …
وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیارکا سی پیک منصوبوں کے 58ویں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اظہارخیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کی رفتار اور اس پر عملدرآمد کو تیز کر دیا ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک منصوبوں سے متعلق رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جا رہا ہے تاکہ منصوبے وقت پر مکمل ہو سکیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو اسلام آباد میں سی پیک منصوبوں کے 58ویں جائزہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کےلئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان، سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن اور وفاقی و صوبا ئی وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر مسلسل میٹنگز کا انعقاد اس بات کا مظہر ہے کہ موجودہ حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کےلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک فریم ورک کا دوسرا مرحلہ لوگوں کی فلاح و بہبود اور معاشی و اقتصادی فوائد حاصل کرنے پر مرکوز رہے گا۔ وفاقی وزیر نے سی پیک منصوبوں کے نفاذ میں شامل متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے مابین ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے پاکستان کی معاشی ترقی میں اضافہ ہو گا۔







