اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے جہاں مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گھناﺅنے چہرے کو اقوام عالم کے سامنے بے نقاب کیا وہاں رسول اللہ سے والہانہ عشق و محبت رکھنے والے سوا ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کرنے کا حق ادا کر دیا۔ جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے …
وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں رسول اللہ سے والہانہ عشق و محبت رکھنے والے سوا ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کرنے کا حق ادا کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے جہاں مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گھناﺅنے چہرے کو اقوام عالم کے سامنے بے نقاب کیا وہاں رسول اللہ سے والہانہ عشق و محبت رکھنے والے سوا ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کرنے کا حق ادا کر دیا۔ جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رسول اللہ ہمارے دلوں میں بستے ہیں، جب آپ کی ذات کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو ہمارے دلوں میں درد اٹھتا ہے، آپ سب جانتے ہیں کہ جسم کے باقی حصوں کے مقابلے میں دل کا درد شدید ہوتا ہے جو کسی بھی انسان کے لئے ناقابل برداشت ہوتا ہے۔ دنیا کے سوا ارب سے زائد مسلمان رسول اللہ کی توہین برداشت نہیں کر سکتے۔ وزیراعظم نے مدلل انداز میں اسلامو فوبیا اور ریڈیکل اسلام کے یورپی نظریات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف ایک اسلام کو جانتے ہٰں وہ اسلام جو حضور نبی پاک کا اسلام ہے۔







