اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ پوری قوم کو وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب پر فخر ہے، عمران خان نے بھارت کا گھناو¿نا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا، انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ اسلام کی نمائندگی کی۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب …
وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کاوزیراعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے حوالے سے بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ پوری قوم کو وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب پر فخر ہے، عمران خان نے بھارت کا گھناو¿نا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا، انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ اسلام کی نمائندگی کی۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے کہ انہوں نے عمران خان جیسے لیڈر کو چنا۔ پوری دنیا کو یہ پیغام گیا ہے کہ پاکستان کسی صورت بھی کشمیر پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اعجازشاہ نے کہا کہ عمران خان نے بھارت کا گھناونا چہرہ دنیا کے سامنے رکھ دیاہے گزشتہ کئی سالوں میں عمران خان پاکستان کے پہلے ایسے لیڈر ہیں جنہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ اسلام کی بھی نمانئدگی کی۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی اور معاشی مسائل پر بات کر کے انہوں نے عالمی برادری کو ایک ذمہ دار لیڈر اور درست سمت میں گامزن ہونے کا یقین دلایا۔ آج کشمیری بھائیوں کو اس بات کا یقین ہو گیا کہ ہم ہر صورت ان کے ساتھ کھڑے ہیں اورکشمیر کے حق کے لئے ہر حد تک جائیںگے۔







