اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے معروف سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر رانا محمد افضل کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مرحوم رانا محمد افضل کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ مرحوم رانا افضل ایک بہترین انسان اور مدبر سیاستدان …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سابق وفاقی وزیر رانا محمد افضل کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے معروف سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر رانا محمد افضل کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مرحوم رانا محمد افضل کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ مرحوم رانا افضل ایک بہترین انسان اور مدبر سیاستدان تھے ، ان کی جمہوری خدمات نا قابل فراموش ہیں،ان کے انتقال سے پاکستان ایک اہم سیاسی اور جمہوری لیڈر سے محروم ہو گیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے مرحوم رانا محمد افضل کے خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔







