وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب چار بڑے نکات پر مشتمل تھا

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب چار بڑے نکات پر مشمتل تھا۔ جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر ، اسلامو فوبیا، منی لانڈرنگ و کرپشن اور موسمیاتی تبدیلی کے موضوعات پر پاکستان کا موقف مدلل انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے ان چار …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب چار بڑے نکات پر مشمتل تھا۔ جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر ، اسلامو فوبیا، منی لانڈرنگ و کرپشن اور موسمیاتی تبدیلی کے موضوعات پر پاکستان کا موقف مدلل انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے ان چار اہم نکات کے پس منظر، موجودہ تناظر اور مستقبل کے ممکنہ اثرات سے دنیا کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ان معاملات کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔