اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ٹورازم انڈسٹری کو ری اسٹرکچر کرنے اور ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے ٹورازم ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے ساتھ ٹورازم ڈویلپمنٹ بورڈ بنایا گیا اور ایک ارب روپے کا فنڈ رکھاگیا ہے،مقبوضہ کشمیر میں ظلمت کی رات ختم …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا عالمی یوم سیاحت کے موقع پر تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ٹورازم انڈسٹری کو ری اسٹرکچر کرنے اور ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے ٹورازم ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے ساتھ ٹورازم ڈویلپمنٹ بورڈ بنایا گیا اور ایک ارب روپے کا فنڈ رکھاگیا ہے،مقبوضہ کشمیر میں ظلمت کی رات ختم ہوگی ،آزادی کا سورج جلد قوم دیکھے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو عالمی یوم سیاحت کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تحت ہر سال 27 ستمبر کو عالمی یوم سیاحت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ میں آپ سب کو اس دن کے توسط سے مبارک دیتی ہوں ۔ یہ ہر انسان کی ضرورت سے جڑا بنیادی حق ہے کہ وہ دنیا کو اپنی نظر سے دیکھے ۔ اس حوالے سے اس کو سہولت چاہیے ، روڈ میپ پالیسی چاہیے ۔ ایک دنیا سے دوسری دنیا تک پہنچنے کے لیے موڈ آف کنکشن چاہیے ۔یہ سب کچھ کرنے کے لیے وزیر اعظم نے ٹورازم کو اپنے دل کے قریب رکھا ہے جو دل کے قریب چیزیں ہوتی ہیں ان کو محسوس کرتے اور ان کو امپروو کرنے کے لیے آگے بڑھنے کی جستجو کرتے ہیں۔ ٹورازم انڈسٹری کو ری اسٹرکچر کرنے کے لیے پاکستان کو دنیا کے سامنے سافٹ امیج پروموٹ کرنے کے لیے ٹورازم ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے ساتھ ٹورازم ڈویلپمنٹ بورڈ بنایا، اس بورڈ کو آکسیجن فراہم کرنے کے لیے ایک ارب روپے کا فنڈ رکھاگیا ہے جسے ٹورازم پالیسی کے ساتھ لنک کر دیا گیا ہے،اب اسے باقی صوبوں کے ساتھ جوڑنا تھا، اب سیاحت کے حوالے سے باقی دنیا کی کامیاب سٹوریوں کو پاکستان میں نافذ کرنا ہے ۔ یہ ہمارے لیے چیلنج ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کا اصل چہرہ کیسے دکھایا جائے ۔ 15سال جہاں دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑی گئی۔ اسلام آبادکو 2008ءمیں نا ن فیملی اسٹیشن ڈکلیئر کیا گیا تھا ۔ اب میں سب کومبارک دیتی ہوں کہ پہلی دفعہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کاوشوں سے اسے فیملی اسٹیشن کا سٹیٹس حاصل ہوگیا ہے ماضی میں پاکستان کا سخت روپ دکھایا جاتا رہا ہے ۔ٹورازم کو پروموٹ کرنے کے لیے ویزا آن آرائیول کا فیصلہ کیا گیا ۔ اب ٹورازم کے لیے ہوٹلنگ چاہیے ۔ بہترین ٹرانسپورٹٰیشن، سکیورٹی ،انفرانسٹرکچر اور مختلف اداروں کے حوالے سے فوڈ انڈسٹری کی بھی ضرورت ہے۔پاکستان کی ثقافت ،تمدن اور جو شناخت ہے اسے اب دنیا میں مارکیٹ ہونا چاہیے۔ہم نے ٹورازم کو دنیا میں متعارف کرانا ہے،دنیا کو بتانا ہے کہ یہ اصل پاکستان ہے ۔ یہ مستقبل کا پاکستان ہے ،ہم رچ کلچر کو پروموٹ کرنے کا ذریعہ بنائین گے ۔







