سپیکر قومی اسمبلی کاسابق وفاقی وزیر رانا محمد افضل کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی نے سابق وفاقی وزیر رانا محمد افضل کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ مرحوم رانا محمد افضل کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک بہترین انسان اور مدبر سیاستدان تھے ان کی جمہوری …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی نے سابق وفاقی وزیر رانا محمد افضل کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ مرحوم رانا محمد افضل کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک بہترین انسان اور مدبر سیاستدان تھے ان کی جمہوری بالا دستی اور پارلیمانی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کے انتقال سے پاکستان ایک اہم سیاسی اور جمہوری لیڈر سے محروم ہو گیا ہے۔ اسپیکر نے مرحوم کے خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔