بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے خاتون سمیت دو افراد شہید

راولپنڈی۔ 29 ستمبر (اے پی پی) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے خاتون سمیت دو افراد شہید ہو گئے جبکہ دو خواتین سمیت تین شہری زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول …

راولپنڈی۔ 29 ستمبر (اے پی پی) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے خاتون سمیت دو افراد شہید ہو گئے جبکہ دو خواتین سمیت تین شہری زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں 13سالہ ذیشان ایوب اور 60سالہ سلامت بی بی شہید ہو گئی، اس کے علاوہ دو خواتین سمیت تین شہری زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پاک فوج نے بلااشتعال بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا۔