پورٹ آف سپین ۔ 22 اگست (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کا چوتھا روز بھی بارش کی نذر ہو گیا۔ بھارتی ٹیم کی نمبر ایک پوزیشن خطرے میں پڑ گئی البتہ پاکستان کا پہلی بار ٹیسٹ کی نمبر ایک ٹیم بننا یقینی ہو گیا۔ پورٹ آف سپین میں ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان جاری آخری ٹیسٹ میں …
ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ کا چوتھا روز بھی بارش کی نذر، پاکستانی ٹیم کا پہلی بار نمبر ون ٹیم بننا یقینی
پورٹ آف سپین ۔ 22 اگست (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کا چوتھا روز بھی بارش کی نذر ہو گیا۔ بھارتی ٹیم کی نمبر ایک پوزیشن خطرے میں پڑ گئی البتہ پاکستان کا پہلی بار ٹیسٹ کی نمبر ایک ٹیم بننا یقینی ہو گیا۔ پورٹ آف سپین میں ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان جاری آخری ٹیسٹ میں بارش کے باعث مسلسل تیسرے روز ایک بھی گیند کا کھیل ممکن نہ ہو سکا۔ پہلے روز صرف 22 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا۔ میچ بے نتیجہ ہونے کی وجہ سے بھارتی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن کھو دی گی اور پاکستان پہلی بار ٹیسٹ میں حکمرانی کرے گا۔









