وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ای کامرس وزیراعظم کے وژن کے تحت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے، نوجوانوں اور چھوٹے کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی کی جانب اہم حکومتی قدم ہے، ای کامرس پالیسی پاکستان کی معیشت کو دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گی اور کاروباری سرگرمیوں …

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ای کامرس وزیراعظم کے وژن کے تحت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے، نوجوانوں اور چھوٹے کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی کی جانب اہم حکومتی قدم ہے، ای کامرس پالیسی پاکستان کی معیشت کو دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنے گی۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سے کاروباری آسانیوں کے نئے افق روشن ہوں گے، مالی معاملات کو ڈیجیٹلائز کرنے سے سرمایہ کاری اور صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہرے ٹیکس سے بچنے کے لئے آسان سنگل ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرایا جائے گا۔ لاجسٹک کے شعبے کو مؤثر اور تیز رفتار بنانے کے لیے ای کامرس پر منتقل کیا جائے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں ای کامرس کے شعبہ میں پیش رفت کے نتیجے میں ہونے والی سیل میں تقریباً دو گنا اضافہ ہوا ہے۔ یہ اقدام ملکی معیشت کی ترقی اور استحکام میں سنگ میل ثابت ہوگا۔