نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 66 پیسے اضافے کی منظوری دیدی

112

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میںاگست کے مہینے کے لئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 66 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا ذرائع کے مطابق اس اضافہ کا اطلاق 300 یونٹس ماہانہ سے کم استعمال کرنے اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لئے نیپرانے گزشتہ ہفتے سماعت کی تھی جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا۔