ستمبر کے دوران 6 منٹ کے اوسط رسپانس میں 3208افراد کو مددفراہم کی گئی، ریسکیو1122

71

سرگودھا ۔2 اکتوبر (اے پی پی) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 سرگودھا کو گذشتہ ماہ کے دوران 73ہزار 5سو 51کالز موصول ہوئیں جن میں ایمرجنسی کال 3 ہزار67ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ نے ماہ ستمبر کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 6منٹ کے اوسط رسپانس ٹائم میں 3208افراد کو مددفراہم کی گئی، جن میں روڈ ٹریفک حادثات 737 ، میڈیکل کی 1846، ڈوبنے کی 3، مختلف جرائم کی 635، آتشزدگی کی 22اور متفرق 396، ایمرجنسیز میں نہ صرف انسانی جانوں کو بچایا بلکہ لاکھوں روپے کی املاک کو بھی محفوظ بنایا۔ اس کے ساتھ 1430افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ انھوں نے مزید کہا کہ محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ریسکیو1122دن رات مصروف عمل ہے اور ان ایمرجنسیز کو کم کرنے کے لیے آگاہی سیمینار کا انعقادکررہی ہے۔