وینواتو نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ملائیشیا کو 51 رنز سے ہرا دیا

کوالالمپور ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی) وینواتو نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ملائیشیا کو 51 رنز سے ہرا کر پانچ میچز کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔ کوالالمپور میں کھیلے گئے میچ میں وینواتو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے، پٹریک ماتائوتاوا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 103 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ ملائیشیا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔ کپتان ویراندیپ سنگھ 34 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ سمپسن اوبڈ نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پٹریک ماتائوتاوا کو مرد میدان قرار دیا گیا۔