وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی 24 گروپ آف چینلز کے سینئر ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نہتے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے،وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جس طرح کشمیریوں کا مقدمہ لڑا وہ نئی تاریخ رقم کرنے کے مترادف ہے۔یہ بات انہوں نے 24 گروپ آف چینلز کے سینئر ڈائریکٹرز پر …

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نہتے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے،وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جس طرح کشمیریوں کا مقدمہ لڑا وہ نئی تاریخ رقم کرنے کے مترادف ہے۔یہ بات انہوں نے 24 گروپ آف چینلز کے سینئر ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنوں نے بدھ کو یہاں وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ وفد نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بہترین سفارت کاری کے ذریعے اقوام متحدہ میں اٹھانے اور کامیاب دورہ امریکہ پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی۔وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جس طرح نہتے مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ لڑا وہ نئی تاریخ رقم کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بھارت کی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس کہہ رہے ہیں کہ نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کی سرزمین میں گوریلا جنگ کا بیج بو دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔وفد میں ڈائریکٹر نیوز 24 میاں طاہر، ڈائریکٹر نیوز سٹی42 خرم کلیم، ڈائریکٹر روحی ٹی وی انصار نقوی اور ڈائریکٹر 42 نوید چوہدری شامل تھے۔