اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان سے ہالینڈ کے سفیر واﺅٹر پلومپ نے ملاقات کی۔ بدھ کو ہونے والی ملاقات میں زرعی شعبہ میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ہالینڈ کی 9 کمپنیوں نے پاکستان کے لائیو سٹاک اور پولٹری سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ہالینڈ کے سفیر نے بتایا کہ 9 …
وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان سے ہالینڈ کے سفیر واﺅٹر پلومپ کی ملاقات، زرعی شعبہ میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا
اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان سے ہالینڈ کے سفیر واﺅٹر پلومپ نے ملاقات کی۔ بدھ کو ہونے والی ملاقات میں زرعی شعبہ میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ہالینڈ کی 9 کمپنیوں نے پاکستان کے لائیو سٹاک اور پولٹری سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ہالینڈ کے سفیر نے بتایا کہ 9 میں سے 2 کمپنیاں اینیمل فارماسیوٹیکل یعنی جانوروں (مرغیاں +مویشی) کی ویکسین کی فراہمی میں مہارت رکھتی ہیں۔ وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان زرعی شعبہ میں تعاون سرِفہرست ہے اور ہم مستقبل میں اس کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، پاکستان اگلے 5 سالوں میں 30 فیصد دودھ کی پراسیسنگ کا ہدف پورا کرنے کےلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 5 لاکھ ٹن سیڈ پوٹیٹو کی مارکیٹ کی موجودگی ہالینڈ کےلئے سرمایہ کاری کا سنہری موقع ہے۔









