اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے پاکستان میں سیاحوں کی بڑھتی تعداد پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے بڑھتا رحجان حوصلہ افزاءہے اور وہ اس معاملے پر رہنمائی کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کے شکرگزار …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کا پاکستان میں سیاحوں کی بڑھتی تعداد پر مسرت کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے پاکستان میں سیاحوں کی بڑھتی تعداد پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے بڑھتا رحجان حوصلہ افزاءہے اور وہ اس معاملے پر رہنمائی کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں۔ انفراسٹرکچر میں بہتری کی ابھی مزید ضرورت ہے تاہم اس حوالے سے بڑھتے رحجان سے معلوم ہوتا ہے کہ سیاحت پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بے پناہ مواقعوں والا شعبہ ہے۔








