مولانا فضل الرحمٰن کا آزادی مارچ بری طرح ناکام ہوگا ، شیخ رشید

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے چکوٹھی، ہجیرہ راوالاکوٹ جانے کی بجائے اسلام آباد آرہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) مولانا کے آزادی مارچ کے حوالے سے بہتر فیصلہ کریں گی اور …

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے چکوٹھی، ہجیرہ راوالاکوٹ جانے کی بجائے اسلام آباد آرہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) مولانا کے آزادی مارچ کے حوالے سے بہتر فیصلہ کریں گی اور دونوں پارٹیان ان کے ساتھ کھڑی نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں شہباز شریف کا فیصلہ بہتر ہو گا اور بلاول بھٹو بھی اس مارچ میں شرکت نہیں کریں گے ۔ مولانا کے مارچ میں دھرنے کی نوبت نہیں آئے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ مولانا نے 15 لاکھ افراد اسلام آباد لانے کی بات کی ہے، جو اپوزیشن میں ہو وہ ایسی ہی باتیں کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مدرسوں میں بچوں کی زیادہ تعداد ہوتی ہے اور مولانا بلوچستان سے بچوں کو لانے کی کوشش کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ مولانا اپنے آزادی مارچ میں بری طرح ناکام ہوںگے۔