وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی ٹیوٹا پنجاب کے سربراہ علی سلمان سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ٹیوٹا کے 10 اداروں کا نیوٹیک یونیورسٹی سے الحاق کریں گے۔ یہ بات انہوں نے ٹیوٹا پنجاب کے سربراہ علی سلمان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چوہدری فواد حسین نے پنجاب حکومت کو 10 سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنیکل انسٹیٹوٹ …

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ٹیوٹا کے 10 اداروں کا نیوٹیک یونیورسٹی سے الحاق کریں گے۔ یہ بات انہوں نے ٹیوٹا پنجاب کے سربراہ علی سلمان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چوہدری فواد حسین نے پنجاب حکومت کو 10 سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنیکل انسٹیٹوٹ بنانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہہم ٹیوٹا کے دس اداروں کو نیوٹیک یونیورسٹی سے الحاق کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلے سال دس اداروں کو اعلیٰ معیار کے اداروں میں تبدیل کریں گے۔