اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 62 دنوں سے اب تک 14 ہزار لوگوں کو ہندوستان کی مختلف جیلوں میں بھیجا جا چکا ہے، پاک فوج ہماری محافظ اور پاکستان ہماری امیدوں کا مرکز جبکہ ہندوستان قاتل اور جارح ہے، دونوں کبھی کشمیریوں کیلئے برابر نہیں ہو سکتے۔ جمعہ کو وزیراعظم آزاد کشمیر نے سوڈانی …
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی سوڈانی وفد سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 62 دنوں سے اب تک 14 ہزار لوگوں کو ہندوستان کی مختلف جیلوں میں بھیجا جا چکا ہے، پاک فوج ہماری محافظ اور پاکستان ہماری امیدوں کا مرکز جبکہ ہندوستان قاتل اور جارح ہے، دونوں کبھی کشمیریوں کیلئے برابر نہیں ہو سکتے۔ جمعہ کو وزیراعظم آزاد کشمیر نے سوڈانی وفد سے یہاں ملاقات کی۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 62 دنوں سے اب تک 14 ہزار لوگوں کو ہندوستان کی مختلف جیلوں میں بھیجا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج گھروں سے 14 سال کے بچوں سے لے کر 80 سالہ بزرگوں کو گرفتار کر رہی ہے، مقبوضہ کشمیر کی تمام سیاسی قیادت کو قید کر لیا گیا ہے، شخصی آزادیاں سلب ہیں۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ او آئی سی نے کشمیریوں کو مایوس کیا، اب بھی وقت ہے وگرنہ بہت دیر ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں انتہاءپسندوں کی حکومت ہے جو کشمیریوں کا قتل عام کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری محافظ، پاکستان ہماری امیدوں کا مرکز جبکہ ہندوستان قاتل اور جارح ہے، پاکستان اور ہندوستان کشمیریوں کےلئے کبھی ایک جیسے نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ذلت کی زندگی گزارنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، وہ اس پر موت کو ترجیح دیں گے۔








