وفاقی وزیر بحری امورکا پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے منافع بخش اعداد و شمار میں 34 فیصد اضافہ کا اعلان

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور سیّد علی حیدر زیدی نے سرکاری ملکیت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے منافع بخش اعداد و شمار میں 34 فیصد اضافہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایس او ای کو منافع بخش بنانے کے عزم کو کامیابی کے ساتھ عملی شکل دے رہی ہے، اگرچہ عالمی بحری جہاز کی صنعت کے کاروبار میں مندی کا …

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور سیّد علی حیدر زیدی نے سرکاری ملکیت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے منافع بخش اعداد و شمار میں 34 فیصد اضافہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایس او ای کو منافع بخش بنانے کے عزم کو کامیابی کے ساتھ عملی شکل دے رہی ہے، اگرچہ عالمی بحری جہاز کی صنعت کے کاروبار میں مندی کا سامنا کرنا پڑا۔ گذشتہ سال کے مقابلہ میں پی این ایس سی کے گروپ کی آمدنی 9.9 بلین روپے سے بڑھ کر 10.9 بلین روپے ہوگئی، یہ کل 10 فیصد اضافہ ہے۔ اس سے فی حصص کی آمدنی رواں سال میں 12.42 روپے سے بڑھ کر 16.61 روپے ہوگئی ہے لہٰذا پی این ایس سی تقریباً 290 روپے کی براہ راست ٹیکس میں شراکت کرے گی اور سال2017-18ءمیں دیئے گئے 1.5 روپے کے مقابلہ میں اس نے سال 2018-19ءفی شیئر کےلئے 2.00 روپے کے حصص کا اعلان کیا ہے۔ پی این ایس سی نے مالی سال 2018-19ءمیں 2.1 ارب روپے کے خالص منافع کا اعلان کیا جبکہ اس کے مقابلہ میں 2017-18ءمیں 1.6 بلین روپے تھے۔ علی زیدی نے کہا کہ ٹیکس کے بعد منافع میں 34 فیصد اضافہ اس اہم بات کا اشارہ ہے کہ اگر مناسب طریقے سے انتظام کیا جائے تو ، ایس او ایز کو خود سے محصول وصول کرنے اور اپنے اثاثوں میں اضافے کی مطلوبہ صلاحیت رکھتی ہے۔