وزیراعظم عمران خان اور ان کی اقتصادی ٹیم نے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران گلوبل فنانشنل لیڈرز، بینکاروں، سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں کیں، موجودہ حکومت کی طرف سے معیشت کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور وژن سے آگاہ کیا، وزارت خزانہ

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان اور ان کی اقتصادی ٹیم نے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران گلوبل فنانشنل لیڈرز، بینکاروں، سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں موجودہ حکومت کی طرف سے معیشت کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور وژن سے آگاہ کیا۔ جمعہ کو وزارت خزانہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق حکومت کی اقتصادی ٹیم میں وزیراعظم کے …

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان اور ان کی اقتصادی ٹیم نے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران گلوبل فنانشنل لیڈرز، بینکاروں، سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں موجودہ حکومت کی طرف سے معیشت کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور وژن سے آگاہ کیا۔ جمعہ کو وزارت خزانہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق حکومت کی اقتصادی ٹیم میں وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد اور گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر شامل تھے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت نے ملک کے ٹیلی کام، بینکنگ، آئی ٹی کی صنعت، توانائی اور سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں بڑھتے ہوئے سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران گلوبل بزنس لیڈرز کانفرنس میں ڈیلیگیٹس کو بھی شرکت کی دعوت دی جو رواں سال ہو گی۔ وزیراعظم کی اقتصادی ٹیم نے مختلف بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکن ملٹی نیشنل انویسٹمنٹ مینجمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین لارنس ڈوگلس فنک سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے معروف کمپنی بلیک راک کے سی ای او اور چیئرمین سٹیفن اے شوارمن سے بھی ملاقات کی۔ بلیک راک کے اثاثوں کی مالیت 6.5 ٹریلین ڈالر ہے۔ دورہ امریکہ کے درمیان بینک امریکہ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر برین موہن سے بھی ملاقات کی جو کہ امریکہ میں سب سے بڑا بینکنگ انسٹی ٹیوشن ہے۔ وزیراعظم نے یو ایس کونسل آن فارن ریلیشنز کے کو چیئرمین رابرٹ روبن سے بھی ملاقاتیں کیں جو کہ امریکہ کی سابق دور حکومت کی انتظامیہ میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ایکسن موبل، ٹیلی نار، اوبر، سٹی گروپ اور دیگر اداروں کے رہنماﺅں سے بھی ملاقاتیں کیں۔