اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دو ماہ سے جاری کرفیو پر آزاد کشمیر کے شہریوں کے غم وغصہ کو سمجھتا ہوں۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت یاانسانی امداد کےلئے لائن آف کنٹرول پار کرنا بھارتی بیانیے سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی بیانیہ یہ ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کی آڑ میں دہشتگردی کرا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کو بہانہ بنا کر بھارت لائن آف کنٹرول کے پار حملہ کرسکتا ہے۔