لاہور۔5 اکتوبر(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روز صدر پاکستان مسلم لیگ( ق) و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،ملاقات مےں سیاسی صورتحال اور مولانا فضل الرحمن کے اکتوبر مارچ پر تبادلہ خیال کیاگےا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ہاﺅسنگ طارق بشیر چیمہ، چودھری صباحت الٰہی، چودھری شافع حسین، رانا خالد …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔5 اکتوبر(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روز صدر پاکستان مسلم لیگ( ق) و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،ملاقات مےں سیاسی صورتحال اور مولانا فضل الرحمن کے اکتوبر مارچ پر تبادلہ خیال کیاگےا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ہاﺅسنگ طارق بشیر چیمہ، چودھری صباحت الٰہی، چودھری شافع حسین، رانا خالد اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔بعد ازاںسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے بھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ساتھ دیا ، آج بھی ان کے ساتھ ہیں اور آئندہ بھی ان کا ساتھ دیتے رہیں گے ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے مارچ سے فائدہ اٹھا کر بھارت چھیڑ چھاڑ کر سکتا ہے، ایسی صورتحال میں ذمہ دار مولانا فضل الرحمن ہوں گے جبکہ شہبازشریف ڈبل شاہ نہ بنیں، وہ بھی 23، 24 اکتوبرر تک ایکسپوز ہو جائیں گے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین کی صحت ماشاءاللہ پہلے سے بہت بہتر ہے۔








